الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے گوشت کی دکانوں کے معاملے میں اہم
فیصلہ دیتے ہوئے میونسپل لکھنؤ اور حکومت سے معلومات طلب کی ہے کہ ابھی تک
گوشت کی دکانوں کو لائسنس کی تجدید کئے جانے کے معاملے میں کیا کیاگیا ہے ۔عدالت نے یہ بھی پوچھا
ہے کہ درخواست گزاروں کی طرف سے دکانوں کے لائسنس کی
تجدید کئے جانے کے مطالبے کے باوجود بھی ابھی تک ایسا کیوں نہیں کیا گیا۔جسٹس امریشور پرتاپ شاہی اور جسٹس سنجے هركولي کی بینچ نے یہ حکم شہاب الدین اور دیگر کی جانب سے دائر درخواست پرجاری کئے ہیں۔